دنیا میں اس سال کئی ممالک میں اقتدار کی تبدیلی اور قابل ذکر واقعات ہوئے
لیکن اقتدار کی سب سے اہم تبدیلی سب سے طاقتور ملک امریکہ میں ہوئی جہاں
ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات جیت کر پوری دنیا
کو حیرت میں ڈال دیا۔نومبر میں انتخابات میں جہاں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کے
فتح کی پیش گوئی کی گئی تھی اور انہیں مضبوط دعویدار مانا جا
رہا تھا، ایسے
میں جناب ٹرمپ نے مسز کلنٹن کو شکست دے کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ جیت اس لئے بھی اہم تھی کیونکہ تمام انتخاب سے قبل سروے میں مسز کلنٹن
کو صدر کے عہدے کی پہلی پسند مانا جا رہا تھا لیکن ان تمام سروے اور قیاس
آرائیوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے 70 سالہ ارب پتی کاروباری مسٹر ٹرمپ نے جیت
درج کی اور آٹھ سال کے وقفے کے بعد وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن پارٹی کی واپسی
کی راہ ہموار کی۔